2 دسمبر 2013 - 20:30
ہندوستان، ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں کا بیمہ

ہندوستان میں نیو انڈیا انشورنس کے مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا ہے کہ ہندوستان کی انشورنس کمپینوں نے ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں کو بیمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: جی شری نیواسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر استثنی ملنے کے بعد ہندوستانی بیمہ کمپنیوں نے ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں کے لئے انشورنس فنڈ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے جنیوا معاہدے کے بعد ہندوستانی کمپنیوں نے ایران کو تیل کا پیسہ ادا کرنے کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پیسہ جلد از جلد ادا کیا جائے گا۔.......

/169